ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی پی ایل کے 10ویں سیشن کا خصوصی لوگوجاری

آئی پی ایل کے 10ویں سیشن کا خصوصی لوگوجاری

Tue, 21 Feb 2017 21:59:00    S.O. News Service

نئی دہلی،21فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 10ویں سیشن کے لئے منگل کو خصوصی لوگو جاری کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کے نئے لوگومیں اس سفر کو دکھایا گیا ہے جس میں 10حروف کے اندر ایک بلے باز کو کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔آئی پی ایل2017ورژن کے ساتھ ہی یہ ٹورنامنٹ اپنے 10سال بھی پورے کر لے گا۔اتار چڑھاؤ دیکھنے کے باوجود ٹی 20لیگ نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے جس میں دنیا بھر کے اسٹار اور نئے کھلاڑی کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔پانچ اپریل سے شروع ہونے جا رہے ٹورنامنٹ سے پہلے اس کی ٹرافی مختلف شہروں سے ہوکر گزرے گی اور شائقین کو اپنے ساتھ جوڑے گی۔اس کے علاوہ اس بار بھی ناظرین کے لئے فین پارک بندوبست کریں گے۔ملک کے 38شہروں میں فین پارک کا بندوبست کریں گے جہاں انہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جیسا مزہ آئے گا۔


Share: